ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار نے عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

12 مئی, 2018 16:57

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار نے اپنے وکیل کے توسط سے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سابق ایس ایس پی ملیرکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب نقیب اللہ کا قتل ہوا تو وہ جائے وقوعہ پرموجود نہیں تھے، کیس کے چالان جے آئی ٹی اور جیو فینسنگ رپورٹ میں تضاد ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات ٹھیک سے نہیں کی گئی لہذا کیس میں ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ملزم راؤ انوار کی درخواست پر14 مئی کے لیے سرکاری وکیل دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیے جبکہ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top