ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا

01 جولائی, 2018 12:28

اسلام آباد: نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ہے۔

نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چُرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top