ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے

05 جولائی, 2018 13:21

اسلام آباد : عمران خان نے ن لیگ کے رہنما ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر علی شاہ نے کھبی غلط کام کی حمایت نہیں کی،میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے.

ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپورٹ کے لیے اپنے کاغذات واپس لے رہے ہیں، حسن علی شاہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظفرعلی شاہ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ ذہنی طور پر بہت پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوچکےتھے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ اور وزیروں کو پتہ تھا کہ مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے تھے، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو نا جائز طریقے سے خریدا گیا تھا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا 2007 میں خریدا تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب کو دیکھتا تھا تو پتہ چلتا تھا وہ غلط کام کوسپورٹ نہیں کرتے، ظفرعلی شاہ نےکبھی غلط کام کا دفاع نہیں کیا، میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top