ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے : طاہر مشہدی

20 جولائی, 2018 17:08

کراچی  : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما طاہر مشہدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔طاہر مشہدی نے یہ اہم اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما کرنل طاہر مشہدی نے کہا کہ وہ لیگی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

نیوز کے مطابق طاہر مشہدی نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سوشل میڈیا ورکرز اور پولنگ ایجنٹس کے کنونشن میں شرکت کی اور اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف کی طرح کا بہادر لیڈر چاہیے جنہوں نے ایسی بہادری کا مظاہرہ کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح اپنے بھائی کے ساتھ چلتی تھیں اسی طرح مریم نواز اپنے والد کے ساتھ چل رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top