مقبول خبریں
محترمہ بے نظیر کے وعدے میں پورے کروں گا:بلاول بھٹو زرداری
کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2018کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو وعدے ذولفقار بھٹو نے کئے وہ بے نظیر نے پورے کئے اور ان کے وعدے میں پورے کروں گا،بی بی کا بیٹا آپ کی خدمت کر نا چاہتا ہے۔
انتخابی مہم کا لیاری سے آغاز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے او رمیں لیاری سے حصہ لے رہا ہوں،لیاری کے لوگوں سے میرا رشتہ نیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے ،ہمارا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے اور میں لیاری سے اس لئے الیکشن لڑ رہاہوں تاکہ یہاں کے مسائل حل کراسکوں۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست منشور ہمارا ہے اور یہ غریب عوام کی جماعت ہے،ہمارے منشور میں ایک پروگرام بھوک مٹاﺅ پروگرام ہے،جس کے تحت کھانے پینے کی اشیا سستی ملیں گی۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بی بی کا بیٹا آپ کی خدمت کر نا چاہتا ہے،جو وعدے ذولفقار بھٹو نے کئے وہ بے نظیر نے پورے کئے اور ان کے وعدے میں پورے کروں گا۔