ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

لیگی رہنماؤں کی نواز شریف اور مریم سے اڈیالہ جیل میں گورنرسندھ سمیت ملاقات

19 جولائی, 2018 21:12

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ 

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر اور راجہ ظفرالحق سمیت دیگر لیگی رہنما جیل پہنچے۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیردفاع خرم دستگیر، سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر شامل تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شریف خاندان کے 17  جب کہ 23 (ن) لیگی رہنما شامل تھے۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیال جیل پہنچی تھی جہاں انہوں نے نعرے بازی بھی کی جب کہ سابق وزیراعظم سے ملاقاتیوں کی آمد کے موقع پر جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top