ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

لاہور طوفانی بارش سے ڈوب گیا, گلیاں، بازار تالاب میں تبدیل، انڈر پاس بھر گئے

03 جولائی, 2018 16:35

لاہور:   موسلا دھار بارش،  طوفانی بارش نے اڑتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، شہر میں252 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی جس نے 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیاہے جبکہ  1980ء میں 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کی تصدیق واسا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے.

رات بھر اور صبح سویرے ہونے والی طوفانی بارش سے ڈوب گیا, گلیاں، بازار تالاب میں تبدیل، انڈر پاس بھر گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ لاہور میں موجود عمران خان نے بھی بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ اور لکشمی چوک کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق 1980 میں 207 ملی میٹر بارش 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ لاہور میں صرف 8 گھنٹوں میں 252 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث شہر میں نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہاگیاہے ، دوسری جانب مال روڈ پر شگاف بھی پڑ  گیا ہے جس میں مسلسل بارش کا پانی داخل ہو رہاہے جو کہ جی پی او کے قریبی علاقے میں واقع قدیم عمارتوں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

رات بھر موسلا دھار بارش کے بعد صبح سویرے بھی تیز بارش ہوتی رہی۔ اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں بلال گنج، مزنگ، ساندہ، سمن آباد، اچھرہ میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

شمالی لاہور، مصری شاہ، چائنہ سکیم، شادباغ اور بادامی باغ سمیت نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ہربنس پورہ، باغبانپورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ اور قلعہ گجرسنگھ کے علاقے تیز بارش کے باعث دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top