جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

فخر زمان, شعیب ملک کی اچھی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

08 جولائی, 2018 11:35

ہرارے:  ٹی ٹوینٹی ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں فخر زمان کی شاندار 91 رنز کی اننگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں سب سے اہم ترین کردار فخرزمان نے ادا کیا ، ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہی پہلے اوور میں پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں تاہم فخرزمان نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہر کیا اور 46 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ 91 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی کپتان سرفراز نے 28 رنز کی اننگ کھیلی ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 183رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آنے والے شارٹ نے پاکستانی باولرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا اور 53 گیندوں پر 76 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے فنچ 47 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے ، تیسرے کھلاڑی میکسویل نے 5 اور سٹونس نے 12 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کیرے صرف دو سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 ،شاداب خان نے دو ، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کو کم سکور پر روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ٹیم فارم میں ہے۔سرفراز کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، صاحبزادہ فرحان اوپننگ کریں گے۔عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top