ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں

31 جولائی, 2018 22:20

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر  کے لیے فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائےگا۔

فجر کو مزید تعلیم کا موقعہ بھی فراہم کیا جاتے گا
فجر کو مزید تعلیم کا موقعہ بھی فراہم کیا جاتے گا

آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔

واضح رہے کہ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔

معذوری کے باوجود ووٹ ڈالنے والی لاہور کی فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری دیدی گئی
معذوری کے باوجود ووٹ ڈالنے والی لاہور کی فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری دیدی گئی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top