بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

عمران خان نے کرپشن کے خلاف حق کا علم بلند کیا , سجادہ نشین پاکپتن

07 جولائی, 2018 17:30

ملتان: علماء و مشائخ نے آئندہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، سجادہ نشین پاکپتن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف حق کا علم بلند کیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سجادہ نشین پیر دیوان احمد مسعود چشتی اور پیر آف گولڑہ شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

علماومشائخ کانفرنس میں میں سجادہ نشین پیردیوان احمدمسعودچشتی اورپیرآف گولڑہ شریف نے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

سجادہ نشین پاکپتن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی ہی قیادت کی ضرورت ہے جو کرپٹ مافیا سے ملک کو نجات دلائے، عمران خان نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا اس لیے ہم سب علما اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ختم نبوت ﷺ سے متعلق کچھ باتیں مجھ سے زبردستی منسوب کی گئیں، میرے انتخابی فارم کو توڑ مروڑ پر متنازع بنانے کی کوشش بھی کی گئی’۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی فارم کے جس صفحے کا ذکر کیا گیا اس کا تعلق امیدوار کے اخراجات سے ہے، ختم نبوت ﷺ میرے ایمان کا حصہ اور جان ہے، میری جماعت تحفظ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر ہرصورت عمل درآمد کرائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابی فارم کےجس صفحےکاذکرکیا جارہا ہے اُس کا تعلق ختم نبوت ﷺ سے نہیں، عوام مجھ سے منسوب افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top