مقبول خبریں
شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ موسی اسٹیڈیم میں اداکردی گئی
کوئٹہ: سراج رئیسانی کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔آرمی چیف سانحہ مستونگ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا ،جس میں 128سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سراج رئیسانی کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی ہے۔