ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شاہین ائیر نے سی اے اے سے کئے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی

20 جولائی, 2018 16:26

کراچی:  شاہین ائیر کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کی مسقط اور چین کی دو پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے

جبکہ دوسری جانب سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہین ائیر انٹرنیشنل نے 3 جولائی کو سی اے اے کو لکھے گئے خط میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر دس روز بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اپنے رواں واجبات کی مد میں سو ملین روپے کی ادئیگی کیا کرے گی. تاہم ائیر لائن نے اس وعدے کی پاسداری نہیں کی اور اپنے ہی بنائے گئے شیڈول کے مطابق ادائیگی نہیں کررہی.

شاہین ائیر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ سی اے اے کا یہ اقدام نہایت غیر منصفانہ ہے ایک طرف ائرلائن کو شدید نقصان ہو رہا ہے تو دوسری جانب مسافروں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ائیرلائن معاہدے کے عین مطابق اپنے واجبات ادا کررہی ہے اور واجبات کی ادائیگی میں کسی تاخیر کا ارادہ نہیں رکھتی. سول ایوی ایشن اتھارٹی ترجمان کے مطابق شاہین ائیر سی اے اے سے کئے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق ادائیگی کرنے کے بجائے فلائٹ آپریشنز کے حوالے سے جاری کئے گئے معزز عدالت کے حکم کی غلط تشریح کررہی ہے. اور اس حوالے سےمسافروں اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top