ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں بھارتی میڈیا نےغلط سنا ہے

14 مئی, 2018 17:32

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا، ڈان لیکس میں نوازشریف نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمٹ کو اپیل کی کہ مجھے بچاؤ۔

شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں بھارتی میڈیا نےغلط سنا ہے جب کہ نوازشریف کا مطلب ہے ریاست دہشت گرد جانے سے روک سکتی تھی، یہ لوگ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔

انھوں نے کہا کیا ن لیگ پولیٹیکل پارٹی ہے، سیاسی جماعت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ان کا تو کوئی نظریہ ہی نہیں، نواز شریف نے جو کیا ہے اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے، بھارت اس بیان کو آگے لے گیا تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔

عمران خان نے کہا یہ سب ڈاکو ہیں، شہبازشریف کی ایک ایک کمپنی میں کرپشن نکلے گی، ان کے بیٹے بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب تحقیقات کرے حسن، حسین کے بھارت میں کتنے بزنس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن مافیا کے گرفت میں پھنسا ہوا ہے، مافیا کے مفادات ایک ہوتے ہیں لیکن نظریہ ایک نہیں ہوتا، شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن میں پورے ملوث ہیں، اس طوطے کی جان ایل این جی میں پھنسی ہوئی ہے، سوچتا تھا شاہد خاقان میں شاید تھوڑی اخلاقیات جاگ جائے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top