ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

زمبابوے کو 74 رنز سے شکست , پاکستان کا فاتحانہ آغاز

01 جولائی, 2018 12:22

ہرارے : سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلا ت کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کی پوری کی پوری ٹیم 17.5 میں 108 رنز پر پولین پہنچا دی جس میں موساکانڈا 43 رنز جبکہ میر 27 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز ،عثمان خان ،حسن علی اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوور زمیں 4 وکٹو ں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں فخر زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 37رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے محمد حفیظ صرف 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور جارویس کی گیند پر پولین لوٹ گئے ، حسین طلعت صرف 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سرفراز احمد نے 16 رنز کی اننگ کھیلی ۔

زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں شائقین کا لہو گرمانے کیلئے پرجوش ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان بیٹنگ کر رہاہے۔۔ میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیتا تاہم انہوں نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ٹیم سے رواں سیزن میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top