جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

رحیم یارخان میں اغوا کی وارداتوں میں پھر سے اضافہ

01 اگست, 2018 20:35

رحیم یارخان: پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یارخان میں ڈاکوؤں نے تین افراد کو اغوا کرلیا ہے جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں مغوی افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

گزشتہ شب تھانہ بھونگ کے علاقہ سے تین افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں میں  راشد، رفیق اور شاہد شامل ہیں جو آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔

تینوں افراد کچے کے علاقہ سے فصلوں کی ادویات لینے گئے تھے اور انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا۔ قبل ازیں اغوا کی  دو وارداتوں میں 12 مزدور اور گیارہ  بیوپاریوں کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے نہ تو کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی مؤثر کارروائی سامنے آئی ہے۔

کچے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کے بعد کچھ عرصے کے لیے امن قائم ہوا تھا لیکن اغوا کی وارداتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش پائی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top