بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

راول ڈیم میں کیمکل ملائے جانے کا انکشاف , ہزاروں مچھلیاں مر گئیں

16 جولائی, 2018 18:50

اسلام آباد: راول ڈیم میں کیمکل ملائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع راول ڈیم کے میں اچانک ہزاروں مردار مچھلیاں پانی کی سطح اور خشکی پر آگئیں، حکام نے کیمیکل ملائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ روال ڈیم میں گزشتہ سال بھی کیمیکل ملانے کا مقدمہ درج ہوا تھا مگر پولیس نے تین ملزمان سہیل عباسی، محسن، راجہ جہانگیر اور راجہ جلیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ روال ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کے پانی کی ترسیل کی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top