ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دنیا کا جدید اور ہلکا ترین مشینی ہاتھ تیار؛ لیکن قیمت 12 لاکھ روپے

14 مئی, 2018 16:45

روم: اطالوی ماہرین نے ہاتھوں سے محروم افراد کے لیے دنیا کا جدید ترین، ہلکا پھلکا اور بہترین مشینی بازو تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اگلے سال اس کی تجارتی پیمانے پر تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔
اٹالین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ڈی میکائیلی اور ان کی ٹیم نے یہ بازو بنایا ہے جو انتہائی جدید اور پیچیدہ ترین ہے۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ بہترین گرفت فراہم کرتا ہ

ے جو اس سے پہلے کسی مصنوعی یا مشینی بازو کے ذریعے ممکن نہ تھی جبکہ یہ بہت مؤثر بھی ہے۔ کمپنی اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرے گی اور اس کی قیمت 10 سے 12 ہزار یورو کے درمیان رکھی گئی ہے جو 12 سے 13 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

شکاگو کی شرلے ریان ایبلیٹی لیب سے وابستہ مصنوعی اعضا کے ایک ماہر ارون جیارامان نے کہا ہے کہ اس سے قبل جو بھی مصنوعی بازو بنے ہیں وہ بہت بھاری ہیں لیکن کم وزن اس بازو سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا وزن انسانی ہاتھ کے برابر ہے۔
ماہرین نے گزشتہ تین سال سے اس ہاتھ کو مختلف معذور افراد پر آزمایا ہے جو پنسل تھامنے، کار اسٹیئرنگ گھمانے اور اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 64 سالہ ایک شخص نے یہ بازو آزمانے کے بعد کہا ہے کہ وہ اب سکون سے ڈرائیونگ کرسکتے ہیں اور میز پر رکھی چھری بھی اٹھاسکتے ہیں۔

1 thought on “دنیا کا جدید اور ہلکا ترین مشینی ہاتھ تیار؛ لیکن قیمت 12 لاکھ روپے”

  1. Pingback: گلائیڈر بن کر اڑنے والی بادبانی کشتی | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top