مقبول خبریں
خضدارمیں مسافرکوچ الٹنے سے 5 مسافرجاں بحق
خضدار: قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرمسافرکوچ الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
جی نیوزکے مطابق خضدارمیں قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
لیویزذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔