ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

جسٹس (ر) دوست محمد خان نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر

05 جون, 2018 12:59

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کونگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلی کے لئے اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پرغورکیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے غورکے بعد جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نگراں وزیراعلیٰ کے لئے کسی نام پر متفق نہ ہوسکے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی بھی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی تو اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کو 4 نام اعجاز قریشی، حمایت اللہ خان، منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد ریفر کیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top