مقبول خبریں
تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کیوں کہ ان کے بغیر ان کی نمبر گیم مکمل نہیں ہو رہی۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، نمبر گیم پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نہیں ہے ،ان کی اس نمبر گیم میں بہت کم فرق ہے، جو کہ کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم پر ہے، اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے،مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،ایم ایم اےودیگروزیراعظم کیلئے مشترکہ امیدوار دینگے ،ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے ۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف دعویٰ کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپنے ارکان کے نمبرز مکمل کر چکی ہے۔