ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بیلجیم کی تیسری پوزیشن ، انگلینڈ کوایک اور شکست

14 جولائی, 2018 21:51

ورلڈکپ فٹ بال 2018 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔

بیلجیم کے کھلاڑی تھامس میونئر نے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف تک کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم وہ ناکام رہی جبکہ بیلجیم کے کھلاڑیوں نے بھی دوسرےہاف کے آغاز میں گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردیے۔

بیلجیم کے اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 82 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی اور پوزیشن مستحکم کردی۔

ہیزارڈ کی جانب سے کیا گیا میچ کا دوسرا گول کھیل کے اختتام تک برقرار رہا یوں بیلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن سے بھی باہر کردیا۔

 بیلجیم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی
بیلجیم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی

خیال رہے کہ فرانس نے بیلجیم کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور دوسری جانب کروشیا نے انگلینڈ کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔ ورلڈ کپ کا فائنل 15 جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top