مقبول خبریں
بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال کی بلند چوٹی کو سر کرلیا6
ہنزہ : پاکستان کی 6 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال میں واقع 5 ہزار 300 میٹر بلند چوٹی شفکین سار کو سر کرلیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 6 لڑکیوں کے اس گروپ نے گزشتہ روز شمشال میں واقع خوبصورت چوٹی شفکین سار کو سر کیا۔ یہ تمام لڑکیاں شمشال ماؤنٹینرنگ اسکول کی طالبات ہیں، جن میں حفیظا بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ، ندیمہ سحر، ثمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل تھیں۔ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔
رواں ماہ ہی پاکستان کی 3 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال کی 6 ہزار 80 میٹر بلند منگلیسر پہاڑی کو سر کرکے بھی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکیاں مشہور کوہ پیماہ لٹل کریم کی پوتیاں تھیں، جن میں 13 سالہ آمنہ، 14 سالہ مریم بشیر اور 15 سالہ صدیقہ بتول شامل تھیں۔منگلیسر پہاڑی کو سر کرنے کے مشن میں لڑکیوں کے دادا سمیت دیگر 9 کوہ پیما اور چار بین الاقوامی افراد بھی شامل تھے۔انہوں نے اس سفر کا آغاز 16 جولائی کو کیا تھا جس کا اختتام 24 جولائی کو ہوا۔