ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارت نے خیرسگالی طورپر ایک خاتون سمیت 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا

19 جون, 2018 10:44

لاہور: بھارت نے خیرسگالی طورپر ایک خاتون سمیت 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔
بھارت کی طرف سے سزائیں مکمل کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں اللہ دتہ، نسرین اختر، ہارون علی، محمدندیم، اختراسلام اور محمدیاسین شامل ہیں۔


بھارت سے رہائی پانے والی لاہورکی رہائشی نسرین اختر 2006 میں عرس میں شرکت کےلیے بھارت گئی تھیں  تاہم اٹاری اسٹیشن پر انہیں منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، نسرین اخترکی والدہ نے پاکستانی اوربھارتی حکومت سے اپنی بیٹی کی رہائی کی اپیل کی تھی، نسرین اختر کو عائدکیا گیا جرمانہ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے اداکیا گیا ہے۔
نسرین اخترکا کہنا ہے کہ وہ اپنی رہائی پر اللہ تعالی کی شکرگزارہیں، انہوں نے دونوں ملکوں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے کی جیلوں میں قید سزائیں مکمل کرنے والے قیدیوں کو رہائی ملنی چاہیئے

بھارت نے خیرسگالی طورپر ایک خاتون سمیت 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا
دوسری جانب  رہائی پانے والوں میں ایک نوجوان ہارون علی بھی شامل ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ہارون علی کو دوسال پہلے غلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا اور اسے امرتسرسنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔
نئی دہلی میں قائم  پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ابھی بھی چاربچوں سمیت 52 پاکستانی سویلین قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top