ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بنوں: متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ

13 جولائی, 2018 15:27

بنوں: مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہیں جبکہ اکرم درانی کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں اکرم درانی کے اسکواڈکی گاڑی کونقصان پہنچا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے، زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

آرپی اوبنوں کریم خان نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا، جائے وقوعہ سے ایک ریموٹ بھی ملاہے، فول پروف سیکیورٹی کے باعث دھماکا جلسہ گاہ میں نہیں ہوا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top