ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

برطانوی ٹیم کی ورلڈ کپ میں جاری شاندار کارکردگی کے پیچھے ایک خاتون کا ہاتھ ہے

06 جولائی, 2018 15:31

ماسکو:  برطانیہ کی فٹ بال ٹیم روس میں جاری ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اس شاندار کارکردگی کے پیچھے ایک خاتون کا ہاتھ ہے جو کھلاڑیوں کے لیے ایسا کام کر رہی ہے کہ سن کر آپ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس کے حوالے کرنے کی خواہش ظاہر کر دیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق 47سالہ ڈاکٹر پیپا گرینج نامی یہ خاتون ماہرنفسیات ہے جو جسم اور دماغ کے باہمی ربط اور یوگا کی کایاپلٹ طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹر پیپا روس میں برطانوی ٹیم کے ساتھ ان کے ٹریننگ کیمپ میں رہ رہی ہے اور انہیں ذہنی کمزوری اور نفسیاتی ضعف سے نجات پانے میں مدد دے رہی ہے۔

یہ خاتون انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے کیا کام کرتی ہے کہ ان کی پرفارمنس میں کئی گنا اضافہ ہوگیا

ڈاکٹر پیپا نے برطانوی کھلاڑیوں کی سمارٹ فون کی عادت کو ختم کر دیا ہے۔ کئی کھلاڑی ’فورٹ نائٹ‘ جیسی موبائل فون گیمز کے عادی تھے۔ ڈاکٹر پیپا نے ان کی یہ عادت بھی چھڑوا دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر پیپا کھلاڑیوں کو نہ صرف یوگا کروا رہی ہے بلکہ انہیں الگ الگ تنہائی میں بیٹھنے اور سمارٹ فون پر مصروف رہنے کی بجائے باہم چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کرکے اکٹھے بٹھا دیتی ہے تاکہ وہ آپس میں بات کریں، ایک دوسرے سے اپنی زندگی کی کہانی اور اپنی پریشانیاں دوسروں کو بتائیں تاکہ ان کے ذہن کا بوجھ ہلکا ہو، ان کے ذہن اور جسم باہم مربوط ہوں اور وہ کھیل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

ڈاکٹر پیپا ٹیم کو کامیابی کے لیے محنت کرنے کی ترغیب کچھ یوں دے رہی ہے کہ اس نے کھلاڑیوں کے کمروں اور جم وغیرہ میں ایسے پوسٹرز لگا دیئے ہیں جن سے محنت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر جم میں لگائے گئے ایک پوسٹر پر لکھا ہے کہ ”کامیابی ملتی نہیں ہے، یہ کمانی پڑتی ہے۔“

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top