ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

این اے 247 اور پی ایس 111 سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد

02 اگست, 2018 20:05

کراچی: گزری کے سرکاری اسکول سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے سیکڑوں بیلٹ پیرز برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزری کے علاقے میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔
این اے 247 پر پی ٹی آئی کے عارف علوی جبکہ پی ایس 111 پر عمران اسماعیل کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی پی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، کیا یہی آزاد اور شفاف انتخابات ہیں۔
پی پی پی رہنما سعید غنی بھی گزری کے اسکول پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر مہر نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی قیوم آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جنہیں آگ لگائی گئی تھی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top