ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایم کیو ایم پاکستان نے لیاری ککری گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی

12 جولائی, 2018 22:14

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محفوظ یار خان نے ڈپٹی کمشنر سے 22 جولائی کو لیاری میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

درخواست میں اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 22 جولائی کو لیاری میں انتخابی جلسہ کرنا چاہتی ہے، ہمیں ککری گراؤنڈ میں جلسے جبکہ گارڈن، کھارادر سمیت حلقے کے مختلف علاقوں میں ریلی کی اجازت بھی دی جائے۔

ایم کیو ایم کے امیدوار انتظامیہ سے یہ بھی درخواست کی کہ ریلی اور جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، گزشتہ دنوں وہ جب لیاری میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پہنچے تو علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج اور پتھراؤ کیا تھا۔

بعد ازاں ایم کیو ایم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے پانی مانگنے پر ہمارے ورکروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے محفوظ یار خان کو این اے 246 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ایم کیو ایم امیدوار نے عدالت میں بلاول بھٹو کے کاغذاتِ نامزدگی بھی چیلنج کررکھے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top