جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

ایم کیوایم پاکستان اپنا مقدمہ خود لڑے گی

27 جولائی, 2018 21:31

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں‌ کرے گی.

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اپنا مقدمہ خود لڑے گی، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہکچھ دیر قبل رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں‌ کیا گیا.

واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تھی۔

ابتدا میں‌ ایم کیو ایم پاکستان نے اے پی سی میں شرکت کا اعلان کیا تھا، فاروق ستاراورکنورنوید اسلام آبادپہنچ گئےتھے۔

البتہ اب ایم کیو ایم نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس قومی اسمبلی کی چھ سیٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ آج خالد مقبول صدیقی اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں ایم کیو ایم ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top