بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ایف آئی اے نے آصف زرداری، فریال تالپور11 جولائی کو طلب کرلیا

11 جولائی, 2018 13:43

ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں تحقیقات کے لیے  آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو کل 11 جولائی کو طلب کرلیا۔

35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،عدالت نے  انہیں 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top