ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایسے حالات میں کوئی نہیں جاتا جن حالات میں ہم وطن واپس جارہے ہیں

12 جولائی, 2018 21:55

لندن:  سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ نواز شریف اور مریم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ یہ جعلی سزائیں ہیں اور میں کسی سزا سے نہیں ڈرتا۔

لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نے آنکھیں کھولی ہیں لیکن وہ انہیں پہچان نہیں رہی ہیں۔ ایسے حالات میں کوئی نہیں جاتا جن حالات میں ہم وطن واپس جارہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مریم اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر جا رہی ہے۔ ہم لوگ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے ہی جارہے ہیں۔ یہ ہو سکتا تھا کہ مریم نہ جاتی لیکن ہمارا مقصد عظیم ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تصدیق کی کہ والدہ نے ایک مہینے کے بعد آنکھیں کھولی ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ والدہ ایک مہینے کے بعد آنکھیں کھولی ہیں، آنکھیں جھپکی بھی ہیں اور ادھر ادھر بھی دیکھا ہے۔ میری درخواست ہے کہ انہیں دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top