بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ایرانی وفد کی پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت

16 جولائی, 2018 18:24

راولپنڈی : آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی مذمت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اوربارڈرمینجمنٹ کے امور زیرغور آئے اور دونوں اطراف سے باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئے اتفاق ہوا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون سے خطے میں امن اور سکیورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید انداز میں مذمت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top