ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

13 جولائی, 2018 15:42

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سنگین وارداتوں، قتل و غارت گری، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں جیلوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے اہلکاروں سمیت 99 افراد کو قتل کیا، شہید کیے گئے افراد میں 92 اہلکار اور 7 عام شہری تھے۔

سزا پانے والے دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مذکورہ دہشت گردوں میں غنی رحمٰن، عبد الغازی، ضیا الرحمٰن، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، ایمن شاہ، باز محمد، مومن خان، سلیمان بہادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزید 6 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فوجی عدالتوں سے اب تک 56 دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدر آمد ہو چکا ہے۔ 13 دہشت گردوں کو آپریشن رد الفساد سے پہلے اور 43 کو بعد میں پھانسی دی گئی۔

اب تک فوجی عدالتوں سے 231 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 167 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top