بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

15 جولائی, 2018 18:06

مالاکنڈ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں استقبال پرپیپلزپارٹی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اور کارکن مشکلات کے باوجود کام کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع نہیں دیے جا رہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کوبرابرکے مواقع دیے جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا بروقت اورشفاف انتخابات ہمارا حق ہے، ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، ادارے اپنی آئینی دائرے میں رہیں۔

پیپلزپارٹی کے سربراہ کے مطابق سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاترہیں، پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کا الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں، عوام کے حقیقی نمائندے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top