ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آر ٹی ایس نے انتخابات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

04 اگست, 2018 20:36

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گذشتہ رات اس نظام میں مبینہ خرابی اور نتائج میں تاخیر کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے لیے طے کیا گیا ضابطہ اختیار بھی مبہم ہے اور اصل مسئلے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ’تحقیقات کے اعلان میں اس بات کا ذکر نہیں کہ نادرا نے اُسی وقت تکنیکی نظام کے فعال ہونے کی بات کی تھی۔ آر ٹی ایس نے انتخابات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے’۔
تاہم الیکشن کمیشن اس سے متفق نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم نےطے شدہ قواعد و ضوابط سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پراجیکٹ کے ڈیزائن، اس پر لوگوں کی تربیت، 25 جولائی کو اس ایپ کی ناکامی کی تحقیقات بعد یہ نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ نظام کیوں ناکام ہوا اور اس کی ذمہ داری کس کے سر ہے؟’
پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد اس وقت مایوسی پھیل گئی جب الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا تیار کردہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم یعنی آر ٹی ایس نے مبینہ طور پر کام کرنا بند کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ آرٹی ایس بنانے کا مقصد ‘انتخابی نتائج کی ترسیل کے عمل کو تیز کرنا تھا، جب وہ تیز ہی نہیں تھا تو اس کو کیوں استعمال کیا جائے’
ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ ‘رات 12 بجے تک صرف 14 فیصد نتائج آئے تھے، جبکہ مقامی میڈیا تو 50 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔ 13 ہزار پولنگ سٹیشن کے نتائج کے بعد یہ نظام اس قدر سست ہو گیا کہ برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جبکہ دوسرے دن دو بجے تک بھی 50 فیصد نتائج آر ٹی ایس کے ذریعے موصول نہیں ہو سکے تھے’۔
‘پریزائیڈنگ افسران نے ہر صورت میں آر او کے پاس نتائج لے کر تو جانا تھا، لیکن آر ٹی ایس میں خرابی کے باعث ہم نے انہیں کہا کہ وہ آر او کے پاس نتائج پہنچائیں’۔
اس سے قبل مقامی اخبار میں ذرائع کے حوالے سے شائع خبر میں کہا گیا تھا کہ آر ٹی ایس ایپلیکیشن بنانے والے ادارے نادرا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے نظام کی خرابی چھپانے کے لیے الزام آر ٹی ایس پر ڈال رہا ہے۔
یہ تاثر غلط ہے کہ نادرا نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے پر احتجاج کیا ہے۔
یہ بدقسمتی ہے کہ دونوں اداروں کو تنازع میں گھسیٹا جا رہا ہے جبکہ عام انتخابات کو غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس میں مبینہ خرابی اور نتائج کی تاخیر کی تحقیقات کے معاملے کی تحقیقات چار ہفتوں میں مکمل کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے سمیت ملک کی کئی سیاسی جماعتیں آر ٹی ایس میں مبینہ خرابی اور نتائج میں تاخیر پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بھی یہ جماعتیں متحد نظر آتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top