جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حوثی باغیوں کا یونانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

13 جون, 2024 14:47

یمن کے حوثی باغیوں  نے بحیرہ احمر میں یونانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں یونان کے بحری جہاز کو نشانہ بنایاہے انہوں نے ایک چھوٹے واٹر کرافٹ اور میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے نے بتایا کہ جہاز کو باغیوں کے زیر قبضہ بندرگاہی شہر حدیدہ سے 68 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:پاک نیوی نے بحرِ ہند میں جنگی بحری جہاز گشت کیلئے تعینات کر دیا

بدھ کے روز مال بردار جہاز پر ہونے والے حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جب کہ یونان کے زیر انتظام ایک مال بردار جہاز کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جہاز کی ملکیت کا اسرائیل سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

حوثی باغیوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی حمایت میں نومبر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے

خیال رہے کہ یمنی حوثی باغیوں نے متعدد حملوں میں ایک جہاز کو غرق کر دیا، دوسرے بحری جہاز پر قبضہ کر لیا اور تین بحری جہازوں کو تباہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top