پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

بازار نہ لیجانے پر بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دیدیا

29 جون, 2024 17:28

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خاتون نے بازار لے جانے سے انکار کرنے پر شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنی بہن کی شادی کی خریداری کیلئے بازار جانا چاہتی تھی تاہم شوہر نے شاپنگ پر جانے سے انکار کیا تو آگ بگولہ ہوگئی۔

خاتون شوہر کو بہانے سے گھر کی چھت پر لیکر گئی اور جا کر وہاں سے اُسے دھکا دے دیا، جس کی وجہ سے شوہر کے جسم کے کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

معاملے پر آس پڑوس کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب بغداد پولیس نے سنگدل بیوی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top