بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

خاتون کو بوائے فرینڈ کا  کتا چوری کرنے کے جرم میں قید کی سزا

01 جولائی, 2024 16:52

کویت کی ایک نوجوان خاتون کو اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کرنے اور اس کے پالتو  کتے کو چوری کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق منگی کے دو سال بعد شادی سے انکار پر 26 سالہ خاتون نے غصے میں آکر اپنے 32 سالہ بوائے پر حملہ کیا اور اس کے  کتے کو لیکر روانہ ہوگئی۔

عہد توڑنے پر شروع ہونے والا تنازعہ اس وقت قانونی لڑائی میں بدل گیا جب بوائے فرینڈ نے سابقہ منگیتر کے خلاف شکایت درج کرائی جس کے نتیجے میں خاتون کو سزا ہوئی۔

عدالت کی جانب سے خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیا گیا ہے۔

کچھ صارفین نے خاتون کے دھوکہ دہی کے احساس سے ہمدردی کا اظہار کیا، شادی کا وعدہ کرنے اور پھر پیچھے ہٹنے کی اخلاقیات پر سوال اٹھایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top