پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

کیا مالی سال 2024-25 میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگا؟

12 جون, 2024 21:14

وفاق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں 85 کھرب خسارے پر مشتمل 18 ہزار 887 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر عوام سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے تحت اگلے مالی سال میں ڈیزل اور پٹرول پر فی لیٹر تقریباً 80 روپے تک پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وصول  کی جائے گی۔

مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی کی شرح موجودہ 50 روپے فی لیٹر رہے گی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل پر اس کی شرح 50 سے 75 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بجٹ میں کراچی کیلئے صرف دعائیں؟

بجٹ 2024-25: انجن کپیسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت کی بنیاد پر ٹیکس لینے کا فیصلہ

ہائی آکٹین پر اس کی شرح 50 روپے سے 75 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسی طرح ای-10 گیسولین پر اس کی شرح پچاس روپے سے 75 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی شرح 30000 روپے فی میٹرک ٹن کی موجودہ شرح پر برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top