جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف

17 اکتوبر, 2023 19:05

راولپنڈی: جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی حمایت کرتے ہیں، مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں مستونگ، ہنگو، ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کا عزم کیا، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے غزہ اسرائیل جنگ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی، فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی حمایت کرتے ہیں، مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا غزہ کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت سے نمٹے گی، معیشت کی بحالی کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر تک ملک بدر کیا جائے گا، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ، مافیاز، کارٹلرز کیخلاف کارروائیوں کو مزید تقویت دی جائے، ملک کو معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جائے گی۔

آیہ ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم کو خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر بھی زور دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top