بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

یوٹیوبر عمران ریاض کو حج کیلئے جانے سے کیوں روکا گیا؟

03 جون, 2024 20:21

اسلام آباد: معروف یوٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں موجودگی پر حج پر جانے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض کو اسلام آباد ائرپورٹ پر سفر پر روانگی سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض حج پر روانہ ہو رہے تھے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روکا ہے۔

مزید پڑھیں:مشہور صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران ریاض سفید قمیص شلوار میں ملبوس ایئرپورٹ پر موجود ہیں، جہاں امیگریشن آفیسر کی جانب سے انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مارچ کو زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ کیا ہے؟

وفاقی حکومت کو کسی بھی شہری کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے 1981 میں ایگزٹ فرام پاکستان (کنٹرول) آرڈیننس جاری کیا گیا تھا،  جس کے تحت وفاقی حکومت کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے روک سکتی ہے اور ایسے افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کہا جاتا ہے۔

قبل ازیں عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top