پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے برانڈز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

20 جون, 2024 16:05

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اس وقت ایکس پر سب کی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔

سابق کرکٹر ایک نہیں بلکہ کئی معاملات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، ایکس پر یونس خان کا تقریباً 3 سال پرانا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہے جس میں شاہد آفریدی پر کپتان بننے کے لیے ٹیم میں پھوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔

ادھر شاہد آفریدی کے مداحوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب لندن میں اسرائیل حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل (این ڈبلیو ایف او آئی) نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں شاہد آفریدی اسرائیلی حامی گروپ کے دو مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان میں سے ایک نے اپنے ہاتھ میں ایک پمفلیٹ پکڑا ہوا ہے جس میں لوگوں کو برطانوی حکومت پر غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مانگنے کیلئے اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی اسرائیل حامی گروپ کیساتھ تصویر، معاملہ کیا ہے؟

اس بنیاد پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین شاہد آفریدی کے کاروبار اور برانڈز کے مکمل طور پر بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

فوٹو — اسکرین گریب

دوسری جانب اسرائیل کے حامی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد آفریدی مانچسٹر میں منعقدہ احتجاج میں شریک ہوئے اور ہمارے مطالبے کی حمایت کی جس پر شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی نے بابراعظم اور گرین شرٹس پر کڑی تنقید کی تھی، اس کے بعد یوٹیوبر عمران خان ریاض بھی سوشل میڈیا پر ان سے الجھ پڑے تھے اور ان پر سیاسی ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top