جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ تیار

24 مئی, 2024 14:16

شہید ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ماہرین کے مطابق بعض معاملات پر حتمی نتیجے کے لیے وقت درکار ہے لیکن کچھ چیزیں کلیئر ہیں جب کہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر سانحے سے ایک منٹ پہلے تک مقررہ راستے پر تھا۔

رپورمیں کہا گیا ہے کہ پائلٹ کا دوسرے ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں سے بھی رابطہ برقرار تھا، ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر پر کوئی گولی لگنے یا ایسی کوئی چیز ٹکرانے کے آثار نہیں۔

ایرانی مسلح افواج کی ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد شواہد اور حقائق ایرانی قوم کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top