جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مائیکروسافٹ نے اے آئی فیچر ’ری کال‘ کی ریلیز کیوں روکی؟

16 جون, 2024 16:27

مائیکروسافٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت کے متنازع فیچر ’ری کال‘ کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے اپنے نئے ’کو پائلٹ پلس پی سیز‘ کے ساتھ اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کمپیوٹرز کو سمجھانے کا ایک مفید طریقہ ہے کہ ان کے مالکان نے ان پر کیا کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سے مصنوعی ذہانت کو نئے ٹولز پیش کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس میں کمپیوٹر پر ریکارڈ کی گئی ہر چیز کو سامنے لانے کی صلاحیت ہو گی۔

مزید پڑھیں:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

’یہ ایک ایسا اے آئی فیچر ہو گا جو ’فوری طور پر ہمیں دیکھے گا، سنے گا، ہمارے ارادے اور ہمارے اردگرد کے بارے میں جان سکے گا۔‘

تاہم ان ریکارڈنگز کی پرائیویسی اور تحفظ کے مسائل کے بارے میں یہ فیچر عوامی غم وغصے کا باعث بنا ہے۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ ان ریکارڈنگ تک کسی کی بھی رسائی سے یہ سب خطرناک اور ناگوار ہو سکتا ہے، اس تنقید کے بعد مائیکروسافٹ کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ اس فیچر کو تبدیل کر دے گا، جو پہلے پہل آپٹ اِن کے طور پر آٹومیٹک آن ہو جاتا تھا۔

کمپنی کا اب کہنا ہے کہ اس فیچر کی ریلیز میں تاخیر کی جا رہی ہے،کمپنی نے کہا کہ پری ویو اگلے چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔

اگر ری کال کی لانچنگ ہوتی ہے تو مائیکروسافٹ ایسا انسائیڈر پروگرام کے تحت ’پری ویوو‘ آپشن کے ساتھ کرے گا جو خواہش مند صارفین کو پہلے یہ فیچرز حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کا مصنوعی ذہانت کا یہ فیچر کمپیوٹر پر آپ کے ہر کام کو ریکارڈ کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top