پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

ماہِ نور حیدر نے برقعہ پہننا کیوں چھوڑا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

05 جولائی, 2024 15:58

معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہِ نور حیدر نے برقعہ نہ پہننے کی وجہ بتادی ہے۔

ماہ نور حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرکے کھل کر بات چیت کی اور اس دوران اپنی زندگی کے ایک گہرے ذاتی پہلو پر روشنی ڈالی۔

پوڈ کاسٹ میں ماہنور نے بتایا کہ 2009 میں نویں جماعت کے دوران انہوں نے برقعہ پہننا شروع  کیا جو کہ ان کا ذاتی انتخاب تھا۔

ماہ نور نے برقعہ پہننا چھوڑنے کے اپنے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ والدین کو انہیں برقعے میں دیکھنا پسند نہ آیا جب کہ ان کے دوستوں کی جانب سے ان کے اس فیصلے پر مذاق اڑایا گیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے برقعہ پہننے پر کہا تھا کہ ماہنور، تم ہمارے ساتھ عجیب لگ رہی ہو، جب ہم باہر جاتے ہیں تو تم ہمارے خاندان کا حصہ نہیں لگتی۔

ان رد عمل پر ماہ نور حیدر نے برقعہ نہ پہننے اور سر کو دوپٹے سے ڈھانپنے کی روایت کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top