جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل نے ترک صدر طیب اردوان کو جنگی مجرم کیوں قرار دیا؟

27 جون, 2024 11:25

اسرائیل کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی لبنان سے اظہار یکجہتی کرنے پر جنگی مجرم قرار دے دیا گیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ترکی لبنان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بھی بیروت کی حمایت کریں۔

ترک صدر طیب  اردوان نے اسرائیل کے حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ غزہ کو جلانے والے اسرائیل کی نظریں اب لبنان پر ہیں،اسرائیل کا حزب اللہ سے تنازع بڑھانا بڑی تباہی کا سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے تمام حساس اہداف ہمارے میزائلز کی حدود میں ہیں، حزب اللہ

حالیہ ہفتوں میں اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان سرحد پار کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیل کی شمالی سرحد پر گولہ باری کے نتیجے میں سرحد کے دونوں اطراف کے علاقوں سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترک حکومت کو تنازع کے پھیلنے کا خطرہ نظر آتا ہے۔
لبنان کے قریب یورپی یونین کے رکن ملک قبرص کو حزب اللہ کے خطرے کے بارے میں پوچھے جانے پر فدان نے قبرص پر زور دیا کہ وہ تنازعسے دور رہے۔
فدان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے پاس انٹیلی جنس رپورٹس تھیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قبرص غزہ کے اوپر "کچھ ممالک” کی فوجی اور جاسوسی پروازوں کا اڈہ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:درندہ صفت اسرائیلی فوج نے معمر خاتون پر کتا چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

اس کے بعد اب اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے  جب کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر  ترک وزارت خارجہ نے  مذمت کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top