جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق امریکی صدر نے قاتلانہ گولی لگنے کی وجہ بتا دی

21 جولائی, 2024 10:49

مشی گن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ ہفتے جمہوریت کو بچانے کے خاطر گولی کھائی ہے۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کا حملے کے بعد پہلی بار مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے،ہماری پارٹی پچھلے انتخابات سے زیادہ مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خطاب کے دوران قاتلانہ حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں حالیہ انتخابات تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، ہمیں انتخابات جیت کر امریکا کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا  تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کہ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top