بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تنخواہ کون لیتا ہے؟

26 جون, 2024 13:19

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کی تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی انتہائی بری کارکردگی کے بعد بورڈ انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں ردو بد ل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:امریکا میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن پہنچ گئے

حالیہ سینٹرل کانٹریکٹ کے مطابق اس وقت اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 4 عشاریہ 5 ملین ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔ اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بی کیٹگری کے کھلاڑیوں میں شاداب خان، فخر زمان،حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں، انہیں ماہانہ 3 ملین دیے جاتے ہیں۔ سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 1 عشاریہ 5 ملین روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں ، اسی طرح ڈی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو بھی اتنی ہی رقم سے نوازا جاتا ہے، ڈی کیٹگری کے حامل کھلاڑیوں میں صائم ایوب، افتخار حمد اور حسن علی و دیگر شامل ہیں۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق چند ایک کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں تنزلی کی جائے گی، جب کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہیں کہ کھلاڑی سینٹرل کانٹریکٹ میں تنزلی کے بعد اسے قبول کرنے سے انکار کر دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top