جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

"ٹیم کا کپتان، کوچ کون ہو؟ ریڑھی، سبزی فروش بھی جانتا ہے”

14 ستمبر, 2024 16:52

قومی ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈری بیٹر یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریڑھی بان، سبزی اور فروٹ فروش کو بھی معلوم ہے ٹیم کا کپتان کون اور کوچ کس کو ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو صرف پی سی بی کو۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پی سی بی کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے، اچانک فیصلے ہوتے ہیں اور کوچ کپتان بدل جاتا ہے، کراچی کے ساتھ واقعی زیادتی ہورہی ہے، یہاں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کی شرکت کے حوالے سے نیا آپشن سامنے آگیا

یونس خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ میں موہن جوداڑو میں رہتا ہوں، کراچی کے انفراسٹرکچر پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ جیسا کراچی آج دیکھ رہا ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں ہر 6 ماہ میں سڑک بنتی اور ٹوٹتی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر نے انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو عطیہ کردی

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی ٹیم پر غور کرنا ہوگا، محسن نقوی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا لیکن لیگ سے کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top