جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو بائیڈن کو مشورہ دیا تھا کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کو نہ نکالیں : فوجی کمانڈر

29 اگست, 2022 14:25

واشگنٹن : سابق امریکی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج مکمل انخلاء کے حق میں نہیں تھا، یقین تھا کہ کابل کا سقوط ہوجائے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ میں نے صدر جو بائیڈن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کو نہ نکالیں۔ واضح کردیا تھا کہ مکمل انخلاء یقینی طور پر طالبان کے فوری قبضے کا باعث بنے گا، اب بھی اس پر قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر، مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے

انہوں نے کہا کہ اگر جو بائیڈن افغانستان میں فوجیوں کا ایک چھوٹا دستہ رکھتے تو امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت ہی اقتدار میں رہتی۔ ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم نے اپنی فوجیں ہٹا لیں تو کابل کا سقوط ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کو بہت وسیع تر غور و فکر کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہئیں۔ طالبان اور القاعدہ کے درمیان تعاون جاری رہا تو یہ امریکی افواج کو افغانستان واپس جانے پر مجبور کر سکتا ہے۔

کینتھ میکنزی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے طویل مدتی مفاد میں ہے کہ افغانستان میں پرتشدد انتہاء پسندی کے مراکز کو بڑھنے اور پھیلنے نہ دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top