جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم کا اسکواڈ مضبوط ہوگا، آئن مورگن نے بتادیا

28 مئی, 2024 18:39

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹاپ ٹیموں میں سے مضبوط ترین اسکواڈ کے لیے بھارت کو چُنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے مختصر ترین فارمیٹ کا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی تاہم ان کا موجودہ اسکواڈ بہت مضبوط ہے۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے تو وہ ایونٹ جیت سکتی ہے۔

انگلینڈ سے متعلق آئن مارگن نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مضبوط ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کی انجریز کا خدشہ ہے لیکن بٹلر کی قیادت میں کرکٹرز  اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے سفیر مقرر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟

واضح رہے کہ گروپ اے میں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top